ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار میں کل کے خودکش حملوں میں شہید ہونے والے تمام افراد کی تدفین کردی گئی۔واقعے کے سوگ میں آج تمام بازار بند رہے۔ پاراچنار میں گزشتہ روز کے حملوں پر تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔مین بازار سمیت شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کی مختلف اوقات میں تدفین کی گئی۔تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔پاراچنار کے مین بازار میں کل اس وقت دو خودکش دھماکے کیے گئے جب شہری افطار کے سامان کی خریداری میں مصروف تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
26 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445615
پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار میں کل کے خودکش حملوں میں شہید ہونے والے تمام افراد کی تدفین کردی گئی۔